• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عامر جیسا کوئی اداکار نہیں، کنگ خان

شائع December 11, 2013 اپ ڈیٹ December 12, 2013
شاہ رخ خان مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں مصروف۔- اے ایف پی فوٹو
شاہ رخ خان مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں مصروف۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کی نئی فلم 'دھوم تھری' کے ابھی ٹریلر ہی ریلیز ہو رہے ہیں مگر اس میں عامر خان کی خوبصورت اداکاری نے جہاں فلم بینوں کے دل موہ لئے ہیں وہیں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی یہ کہے بغیر نہیں رہ سکے کہ عامر خان کا کوئی جوڑ نہیں۔

کنگ خان کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں عامر خان جیسا اداکار کوئی بھی نہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں عامر خان اور سلمان خان میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے، دونوں ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں مگر اب لگتا ہے کہ شاہ رخ عامر خان کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں اس لئے وہ ہر جگہ عامر کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں ۔

دوسری جانب ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے نئے سال کے لئے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں گے۔

کیونکہ وہ بے پناہ مصروفیات اور لاپرواہیوں کی وجہ سے بہت ان فٹ اور کمزور ہوچکے ہیں اس لئے انہیں اپنا آپ بڑا لگنے لگ گیا ہے۔

'نئے سال میں فٹنس میری ترجیحات میں اول ہوگی امید ہے کہ خود کو فٹ رکھنے کے عمل کے دوران کسی طرح سے زخمی نہیں ہوں گا ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024