• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فرانس میں سجا روشنی میلہ

شائع December 9, 2013 اپ ڈیٹ December 10, 2013

فرانس کے شہر لیون میں سالانہ روشنیوں کے تہوار کا آغاز ہوگیا۔ رات کی تاریکی میں منعقد کردہ اس فیسٹیول میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوکر جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھتی ہے جبکہ سارے شہر کو رنگ برنگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے تخلیق کئے جاتے ہیں جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آتی ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والے روشنیوں کے اس میلے میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔