• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نیب ریفرنس: عدالت نے سابق صدر اور گواہوں کو طلب کرلیا

شائع December 9, 2013
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تین ریفرنس میں گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کردے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل اور سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ان کے موکل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئندہ سماعت میں آصف زرداری عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

جس پر عدالت نے آج کی سماعت میں پیشی سے استثنٰی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو تئیس دسمبر کو ہونے والی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی مقامی عدالت میں سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

اس موقع پر نیب حکام نے کوٹیکنا ریفرنس کے نقول آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے حوالے کردیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں گواہ طلب کیے جا چکے ہیں۔

سماعت کے بعد فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر سابق صدر پیش ہوں گے لیکن سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024