• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یوتھ لون پروگرام کے تحت ایک سو ارب کے قرض دیئے جائیں گے

شائع December 8, 2013
روزگار کی قرض اسکیم میں شرح سود آٹھ فیصد ہے جبکہ بقیہ سات فیصد حکومت برداشت کرے گی۔ فائل تصویر
روزگار کی قرض اسکیم میں شرح سود آٹھ فیصد ہے جبکہ بقیہ سات فیصد حکومت برداشت کرے گی۔ فائل تصویر

لاہور: وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام آج سے شروع ہوگا جس میں رواں مالی سال کے باقی سات ماہ کے دوران 100 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔

ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے 15 ہزار نوجوانوں کو قرضہ ملے گا جبکہ سات ماہ کے دوران کل ایک لاکھ لوگوں کو قرضہ ملے گا۔نوجوانوں کیلئے قرضہ پر سود کی شرح صرف 8 فیصد رکھی گئی ہے جبکہ باقی 7 فیصد حکومت ادا کرے گی، اس مد میں حکومت کو اربوں روپے خرچ کرنا پڑیں گے۔

وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ قرض کی واپسی کا دورانیہ 8سال ہوگا جبکہ ا قساط کی ادائیگی کا آغاز ایک سال بعد ہوگا۔

ایک لاکھ نوجوانوں کو قرضہ ملنے کا مطلب پانچ لاکھ خاندانوں کی بہبود ہے اور اس طرح سال میں مجموعی طور پر سوا کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

انھوں نے کہا کہ یوتھ لون پروگرام کے درخواست فارم پیر سے نیشنل بینک آف پاکستان‘فرسٹ ویمن بینک اور سمیڈا کی کسی بھی برانچ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یا ویب سائٹ سے آن لائن ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

ذرائع نے اے پی پی کوبتایاکہ نوجوانوں کی سہولت کیلئے سمیڈا کی ویب سائٹ پر 50بزنس پلان تیار موجود ہیں جبکہ درخواست فارم کے ساتھ بزنس پلان لگانا ضروری ہے،قومی شناختی کارڈ اور21سے45سال تک کی عمر کے حامل افراد درخواست دے سکتے ہیں۔

قرضہ لینے کیلئے متعلقہ بینکوں میں تمام سہولیات دستیاب ہوں گی جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا،کو شش کی جائے گی کہ جتنی بھی درخواستیں آئیں ان سب کو میرٹ پر قرضہ ملے اورقرضہ دینے کے عمل میں کسی شخص کو اثر و رسوخ کا اختیار نہیں ہو گا۔ لون اسکیم میں 50 فیصد قرض خواتین کیلئے ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

DR HASNAIN Dec 08, 2013 11:18pm
BUT GOVERNMENT PAKISTAN CLAIMED THERE IS NO MONEY IN TREASURIES OF PAKISTAN????

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024