• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm

بلوچستان: تربت یونیورسٹی کیلئے چھ کروڑ کی رقم جاری

شائع December 8, 2013
پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت اگلے سال بلوچستان کی تربت یونیورسٹی کو مزید رقم فراہم کی جائے گی۔ تصویر سہیل یوسف
پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت اگلے سال بلوچستان کی تربت یونیورسٹی کو مزید رقم فراہم کی جائے گی۔ تصویر سہیل یوسف

اسلام آباد: حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت تربت یونیورسٹی منصوبے کے لئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سال 2011-12ء کے دوران تربیت یونیورسٹی منصوبے کیلئے 6 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے تھے۔

سال 2012-13ء میں پی ایس ڈی پی کے تحت 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2013-14ء کے دوران اس منصوبے کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے ابھی تک دو کروڑ 65 لاکھ 25 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025