• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کراچی کتب میلہ

شائع December 6, 2013

کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان پبلیشر اینڈ بک لورز ایسوسی ایشن نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے تعاون کے ساتھ اس عالمی کتب میلے کا انعقاد کیا ہے جو 9 دسمبر تک جاری رہے گا، یہاں 300 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ میلے کے پہلے روز ہی اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے کتابوں میں خاص دلچسپی لی، طلباء کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال اس نمائش کا انتظار کرتے ہیں۔

پانچ روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں تقریباً 4 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جو ہر سال بتدریج بڑھ رہی ہے۔ اس میلے میں کئی کتابوں کی رونمائی بھی متوقع ہے، جبکہ اسٹالز پر سجی لاکھوں کتابیں اپنے مداحوں کی منتظر ہیں۔