• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کنگ خان پشاور آنے کے خواہشمند

شائع December 5, 2013
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان پشاور آنے کے خواہش مند ہیں کہتے ہیں کہ محبت کرنا اور مہمانوں کا خیر مقدم کرنا پشاوری عوام سے سیکھا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، کنگ خان کے خاندان کا تعلق پشاور سے ہے اور فیملی کے کچھ افراد اب بھی وہاں مقیم ہیں۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آنا چاہیں گے کیونکہ وہ خود پندرہ سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ پشاور آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں اب بھی پشاور، کراچی اور لاہور کی خوشگوار یادیں موجود ہیں پشاور کے لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں۔

یہ بھی بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کے مداحوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کنگ خان کے چاہنے والوں کی تعداد ساٹھ لاکھ سے بڑھ گئی۔

اڑتالیس سالہ اداکار کی چنائی ایکسپریس مداحوں کو کچھ زیادہ ہی بھا گئی، انہوں نے مداحوں کے پیار پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بولی وڈ کے دبنگ خان شاہ رخ سے کچھ پیچھے ہیں۔ سماجی رابطے پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد چھپن لاکھ ہے جبکہ دھوم تھری کے ہیرو عامر خان کے مداحوں کی تعداد ٹوئٹر پر اکیاون لاکھ ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

تبصرے (1) بند ہیں

sadam shah Dec 06, 2013 10:37am
good News

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024