• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پاکستانی عروسی فیشن

شائع December 2, 2013

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی رعنائی اور مشرقی دلہن کی ثقافتی خوبصورتی کو اجاگر کرتا تین روزہ برائیڈل فیشن ویک لاہور میں ختم ہوگیا، اس فیشن شو میں دیدہ زیب ملبوسات کی تصویری جھلکیاں آپ بھی دیکھئے۔

شو کا آغاز ڈیزائنر فہد حسین کی کلیکشن سے ہوا، جس میں انھوں نے راجپوتی انداز ثقافت کو اپنا موضوع بنایا۔

عروسی ملبوسات کے نئے نئے انداز ناز و ادا  کے جلوے، روایت اور جدت کا حسین امتزاج لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔

تین دن تک جاری رہنے والے برائیڈل کیٹور ویک، جس کے آخری روز بھی رنگ و نور کی برسات سے ماحول جگمگاتا رہا۔

فیشن ویک کو مقامی اور بین الاقوامی سطح سے بھی بھرپور پزیرائی حاصل رہی۔

ڈیزائنرز کی رنگا رنگ تخلیقات زیب تن کیے نٹ کھٹ حسینائیں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو شرکاء نے دل کھول کر داد دی۔

ڈیزائنرز کا کہنا تھا  کہ اپنے ٹیلنٹ کو عملی روپ دے کر وہ عوام کو بہترین ملبوسات دینے کے ساتھ عالمی سطح پر ملک کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کا عمل بھی جاری رکھیں گے۔

ماڈلز مہاراجہ اور مہارانیوں کی طرح دلکش جوڑے پہنے ریمپ پر اترے تو برصغیر کی قدیم تہذیب کا رنگ جھلکتا نظر آیا۔

آخری روز بھی ماڈلز کی دلکش عروسی ملبوسات، جلوؤں اور اداؤں نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

لائیو میوزک کے ساتھ ساتھ خوبصورت ماڈلز دلکش عروسی کپڑے زیب تن کیے دلفریب کیٹ واک کرتی نظر آئیں، جن کی کارکردگی دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے۔

پاکستانی فیشن انڈسٹری ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ایسا ہی کام شو میں بھی نظر آیا۔