• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

افغان مہاجرین کو واپس جانے میں مشکلات کا سامنا

شائع November 28, 2013
اقوام متحدہ ہائی کمیشن فار افغان رفیوجز (یو این ایچ سی آر)کے کنٹری سربراہ رونیل رائٹ پریس کانفرنس کے دوران۔ اے پی پی فوٹو۔۔۔
اقوام متحدہ ہائی کمیشن فار افغان رفیوجز (یو این ایچ سی آر)کے کنٹری سربراہ رونیل رائٹ پریس کانفرنس کے دوران۔ اے پی پی فوٹو۔۔۔

کوئٹہ : اقوام متحدہ ہائی کمیشن فار افغان رفیوجز (یو این ایچ سی آر)کے کنٹری سربراہ رونیل رائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 16 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بدھ کو یو این ایچ سی آر کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بے روزگاری اور بدامنی کے باعث پاکستان سے رضا کرانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کی روانگی سست روری کاشکار ہے۔

رونیل رائٹ نے کہا کہ رواں سال ملک بھر سے 30 ہزار افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس تاثر میں صداقت نہیں کہ افغان مہاجرین پاکستان میں بدامنی کے واقعات میں ملوث ہے اگر افغان مہاجرین بدامنی میں ملوث ہیں تو حکومت پاکستان کو اختیار ہے کہ وہ انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024