• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

علی ظفر بن گئے ٹوٹل سیاپا

شائع November 27, 2013

پرکشش اداکارعلی ظفر کی نئی بولی وڈ مووی 'ٹوٹل سیاپا' کا ٹریلر جاری کردیا گیا جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ٹریلر کی رنگا رنگ تقریب کے دوران پاکستانی اداکار و گلوکار کہتے ہیں کہ فلم پاکستان اور ہندوستان کو قریب لے آئے گی۔

علی ظفر بنے ہیں منڈے پاکستانی، جو ہندوستانی حسینہ کے دل کے مہمان بن جاتے ہیں، لیکن سرحدوں پر کھینچی گئی لکیریں یہاں بھی ہوتی ہیں حائل، اس دوران ان میں نوک جھوک بھی ہوتی ہے۔

ٹوٹل سیاپا کے پہلے ٹریلر کی رونمائی کی تقریب ممبئی میں ہوئی تو ہدایتکار ای نواس تو تھے ہی، ساتھ ساتھ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر بھی اور ہیروئن یامی گوتم بھی موجود تھیں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ 'ٹوٹل سیاپا' دونوں ملکوں کو لائے گی اور قریب ، جبکہ یہ کردار ہے کچھ ایسا مزاحیہ جو مدتوں سب کو یاد رہےگا۔

فلم کی ہیروئن یامی گوتم تو علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کا بہترین تجربہ قرار دے رہی ہیں کیونکہ یہ کردار ان کے دل کے قریب ہے۔

'ٹوٹل سیاپا' اگلے سال سنیما گھروں میں پاکستانی اور ہندوستانیوں کو قریب لانے کے لیے آرہی ہے۔