• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مستونگ: دو قبائل میں تصادم، پانچ افراد ہلاک

شائع November 26, 2013
مستونگ کے علاقے دشت میں پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے— فائل فوٹو۔
مستونگ کے علاقے دشت میں پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے— فائل فوٹو۔

مستونگ: مستونگ کے علاقے دشت میں دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز نے لیویز کے حوالے سے بتایا کہ دشت کے علاقے مروو میں دو قبائل کے درمیان خونریز تصادم کے نیتجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

تصادم اس وقت شروع ہوا جب کوئٹہ میں گاہی خان چوک میں بس پر فائرنگ کے نیتجے میں دو ہلاک ہونے والے افراد کی میتیں علاقے میں پہنچیں۔

دونوں قبائل کے مسلح افراد نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

لیویز نے علاقے میں پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024