کسنجر نے اپنے 100 سال میں ثابت کیا ہے کہ وہ ایک غیر معمولی شخصیت تھے۔ تاہم ان کے غیرمعمولی ہونے کا فائدہ انہیں اور امریکا کو ہی ہوا۔ اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کا بول بالا نہ ہوسکا۔
اب ایک بار پھر 29 نومبر کی تاریخ آگئی ہے، یہ 29 نومبر غزہ پر اسرائیلی بمباری کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑنے کے ماحول میں آیا ہوا ہے۔ کیا اس ماحول میں یوم یکجہتی فلسطین کوئی معنویت کا حامل موقع بن سکے گا؟