ملکی تاریخ میں شہباز شریف وہ دوسرے سیاستدان ہیں جو مسلسل دوسری مرتبہ وزیر اعظم بنے ہیں, اس سے قبل یہ اعزاز صرف سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو حاصل تھا۔
ملکی سیاست میں مقبول خواتین سیاستدان جو عام انتخابات میں اپنے مخالف امیدواروں کو مات دےکر نہ صرف قومی اسمبلی میں پہنچیں بلکہ آئینی عہدوں پر بھی فائز رہیں۔
لاہور وہ شہر ہے جہاں 1970ء سے لے کر اب تک 6 وزرائے اعظم انتخاب لڑچکے ہیں اور اس مرتبہ بھی اسی شہر سے دو سابق وزرائے اعظم انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔
کراچی میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک اتنا نہیں ہے جو ایم کیو ایم کے لیے مددگار ہو جبکہ یہ بھی ایک سوال ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کن حلقوں میں ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی؟
1973ء کے آئین میں نگران وزیر اعظم کے تقرر کی کوئی شق شامل نہیں تھی لیکن جولائی 1977ء میں مارشل کے آر سی او کے اجرا کے بعد نگران وزیر اعظم اور نگران حکومت کا تصور متعارف کروایا گیا۔
اس مرتبہ بھی کوئی وزیراعظم 5 برس کی آئینی مدت مکمل نہیں کرسکا۔ البتہ یہ ضرور ہوا کہ اپوزیشن لیڈر پہلی بار قومی اسمبلی کی تحلیل سے 16 ماہ پہلے وزیر اعظم بن گئے۔
پاکستان میں سیاسی جماعت کا قیام تو قدر آسان ہے لیکن اس کی عوامی سطح پر پذیرائی ایک انتہائی کٹھن عمل ہے۔ اسی وجہ سے کئی سیاسی جماعتیں قائم تو رہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ 'تانگہ پارٹی' بن گئیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کا گرفتاری کے لیے کسی مقام پر اکٹھا ہونے کی صورت میں حکومت اس احتجاج کو غیر مؤثر بنانے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کرسکتی ہے؟
جنرل پرویز مشرف کو چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے تقریر کرنی تھی تو ان کے پاس فوجی یونیفارم نہیں تھا اور انہوں نے اپنے ایس ایس جی کمانڈو کی جیکٹ پہنی جو کسی نہ کسی طرح پوری آگئی۔
کسی بھی صحافی کی جانب سے حکومت یا سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے فیصلے نے ہمیشہ ہی ایک بحث کو جنم دیا ہے اور اس کے حق اور مخالفت میں دونوں طرح کی آرا موجود ہیں۔