اگر حاملہ عورت کو اچانک چکر آنے لگیں، سر میں درد رہنے لگے، جی متلا نے لگے، پاؤں سوج جائیں تب بھی فوراً بلڈ پریشر چیک کروانا چاہیے۔ یقین کیجیے جسم ہمیشہ خطرے کی گھنٹی بجاتا ہے تاکہ بروقت سد باب کیا جا سکے۔
پاکستان میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق اکلیمپسیا کی شکار جو عورتیں بڑے شہروں کے ٹیچنگ اسپتالوں تک پہنچتی ہیں، ان میں سے 34 فیصد موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔
پری اکلیمپسیا میں کچھ ایسے مادے جسم میں خارج ہوتے ہیں جو حاملہ عورت کے تمام اعضا کو متاثر کرتے ہیں جس سے برین ہمیریج، گردے ناکارہ ہونا، بینائی سے محرومی اور ہارٹ فلیئر بھی ہوسکتا ہے۔