ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان 87 اور افتخار احمد نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، باؤلنگ میں عبید شاہ 3، اسامہ میر اور مائیکل بریسویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
راجستھان رائلز کی لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف غیر متوقع شکست کے بعد راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر جے دیپ بہانی نے اس میچ کو فکس قرار دیدیا۔
بی سی سی آئی نے مجموعی طور پر 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا جس میں کئی نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، رشبھ پنت کی گریڈ اے میں ترقی ہوئی ہے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی، ویمنز ٹیم نے تمام 5 میچز میں کامیابی حاصل کرکے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیےکوالیفائی کیا۔
چہرے بدلنے سے سسٹم نہیں بدلنا چاہیے جو بھی سسٹم لائیں اسے وقت دیں، ہمیں اپنی کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے انڈر 16، 17 ،19 پر چیزیں درست کرنا ہوں گی، سابق کپتان
پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی ٹیم ہر لحاظ سے بہترین ہے تاہم ابتدائی کچھ میچز میں کمبی نیشن بناتے ہوئے اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسٹار اوپنر
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی پہلی سینچری بنائی، 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔