پاکستان

کابل: مسلح حملے میں نیٹو کا فوجی ہلاک

اس واقعے کے بعد ایساف فورسز کی طرف سے تفصیلات نہیں بتائی گیں اور نہ ہی ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت ہوسکی ہے۔

کابل: افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کا کہنا ہے کہ آج پیر کے روز ملک کے مشرقی علاقے میں ہوئے ایک حملے میں ان کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

نیٹو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فوجی اہلکار اس وقت ہلاک ہوا جب اس کو شدت پسندوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کے بعد ایساف فورسز کی طرف سے تفصیلات نہیں بتائی گیں اور نہ ہی ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند مہینوں میں افغان فورسز اور وہاں موجود غیر ملکی فوجیوں پر باغیوں کے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ اگلے سال 2014ء میں امریکی فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان کی سیکیورٹی سے کسی بڑے چینج سے کم نہیں ہوگی۔

پیر کے روز ہونے والے واقعہ کے بعد رواں مہینے مختلف حملوں میں ہلاک نیٹو فوجیوں کی تعداد آٹھ ہوچکی ہے۔

گزشتہ ہفتے منگل کو ملک کے جنوبی علاقے میں نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے کم سے کم چھ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔