پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کروائی جائے گی، ترجمان الیکشن کمیشن
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت انتخابات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے گی۔
فیصلے کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کروائی جائے گی۔
انتخابات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ملٹری آپریشن (ایم او)، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل (آئی جیز) نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: الیکشن میں فوج، رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا جائے، خورشیدشاہ