پاکستان

اسلام آباد دھماکوں کے بعد

پاکستان بار کونسل نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے آج یوم سوگ منانے اور ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ میں واقع کچہری میں پیر کی صبح دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت کم سے کم گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ایف ایٹ کچہری میں ہونے والے خود کش حملوں سے متعلق از خود نوٹس لے لیا ہے۔

جبکہ وکلا کی تنظیم نے ملک بھر میں ججوں اور وکلا کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔