قبائلیوں کی نقل مکانی
شمالی وزیرستان میں جاری کشیدگی کے باعث قبائلیوں کی بنوں کی طرف نقل مکانی جاری ہے۔
شمالی وزیرستان میں جاری کشیدگی کے باعث قبائلیوں کی بنوں کی طرف نقل مکانی شروع ہوگئی، ضلع بنوں کی فوجی چھاؤنی میں گذشتہ اتوار کو بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 23 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور اس کے بعد دوسرے دن راولپنڈی کے آر اے بازار میں دھماکہ ہوا اور دونوں دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے قبول کرلی اور اس کے بعد گذشتہ رات کو اچانک شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ شروع کی جس کی وجہ سے یہ نقل مکانی جاری ہے۔