دنیا

اسرائیلی فوج کی درندگی جاری، کھیلتے بچوں پر بمباری، مزید 18 فلسطینی شہید

صہیونی فوج نے مغازی کیمپ میں پلے گراؤنڈ میں کھیلتے بچوں پر حملہ کردیا اور رفح میں گھر کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں مغازی کیمپ اور رفح میں رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے مزید 18 فلسطینی شہید کردیے ۔

ڈان نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغازی کیمپ میں پلے گراؤنڈ میں کھیلتے بچوں پر حملہ کردیا جبکہ اسرائیلی جیٹ نے رفح میں بھی گھر کو نشانہ بنایا جہاں 4 بچوں سمیت سات فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔

بچوں کےلیے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہو رہا ہے، غزہ کے بچوں کے چہرے مسلسل جنگ کی خوفناک تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں۔

مزید کہا کہ انہیں معذوری اور موت سے بچانے کا واحد راستہ پائیدار جنگ بندی ہے۔

دوسری جانب، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی آج رات اسرائیل آمد متوقع ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون رام اللّٰہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

راولپنڈی: 12سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار

شام کے وقت یا رات گئے تین منٹ کی ورزش دن بھر سے بہتر قرار