دنیا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے سیاسی، سفارتی اور قانونی پلیٹ فارمز پر موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں،اسماعیل ہنیہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کو دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو پاکستان کی خدمت اور خوشحالی قائم کرنے میں مدد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے سیاسی، سفارتی اور قانونی پلیٹ فارمز پر موثر کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو قتل عام اور نسل کشی کا سامناہے، لوگوں پر جنگی جرائم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،ساری دنیا اس وحشیانہ جارحیت اور عالمی اداروں کی نااہلی کو حیرت سے دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے باوجود دنیا اسرائیل کو جنگ روکنے پر مجبور کرنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کو غیر مشروط طور پر روکنے پر کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مذمتی قرارداد منظور

بلوچستان، خیبرپختونخوا کیلئے 7.87 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور

بحیرہ روم میں کشتی کا انجن خراب، بھوک و پیاس سے 60 افراد ہلاک