رفح پر اسرائیلی بمباری سے جڑواں بچوں سمیت درجنوں افراد شہید
اسرائیلی فوج کی امداد کے منتظر فلسطینیوں پرایک بار پھر فائرنگ کردی، 24گھنٹے میں 92 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کے شہر رفع میں مسلسل اسرائیلی بمباری سے جڑواں بچوں سمیت 25 فلسطینی مارے گئے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خاتون اپنی شادی کے 11 سال بعد ماں بنی تھیں، ان کے ہاں 4 ماہ قبل جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم رفع میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دونوں بچے شہید ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رفع میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں، فائرنگ اور بمباری ہوئی۔
اس کےعلاوہ اسرائیلی فوج کی امداد کے منتظر فلسطینیوں پرایک بار پھر فائرنگ کردی، 24گھنٹے میں92 فلسطینی شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 ہزار 410 فلسطینی شہید اور 71 ہزار 700 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔