غزہ میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان پھیلنے کا انکشاف
غزہ کا ماحول بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی خطرناک ہے،عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گھبریئس نے خبردار کردیا۔
غزہ میں بے گھر فلسطینیوں میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان پھیلنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گبریئس نے ایکس پر لکھا کہ عالمی ادارہ صحت کو موصول ہونے والے ٹیسٹ کٹس سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہے، شہر میں جہاں صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے، بیت الخلا اور پورا شہر گندگی کی پلیٹ میں ہے، ایسی صورتحال میں ہیپاٹائٹس اے تیزی سے پھیل سکتا ہے۔‘
انہوں نے خبردار کای کہ غزہ کا ماحول بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے انتہائی خطرناک ہے
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یرقان کے پھیلاؤ کی وجوہات متاثرہ علاقوں میں انسانوں کی کثرت اور حفظانِ صحت کی غیر صحت مندانہ صورتحال ہیں۔