دنیا

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 150 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی۔

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں اور فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی،

فلسطینی حکام نے بتایا کہ الااقصیٰ ہسپتال میں جنریٹر کے لئے ایندھن ختم ہوگیا ہے جس سے آئی سی یو کے مریضوں کی زندگی کو شدید خطرات ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج نے کارروائیوں کے دوران مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

دیر البلاح میں ایک گھر پر فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد مارے گئے، اقوام متحدہ کے سربراہ مارٹن گرفتھ نے سلامتی کونسل کو غزہ کی خوفناک صورت حال سے آگاہ کیا، سلامتی کونسل پر زور دیا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔

7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینی کی مجموعی تعداد 23 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔

امریکا اور برطانیہ کے یمن میں حوثیوں کے خلاف 73 حملے

امریکا، برطانیہ کے یمن پر حملے: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ

امریکا کی یمن کے دارالحکومت صنعا پر پھر بمباری