دنیا

اسرائیلی فوج کی الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 249 فلسطینی شہید

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تقریباً 23 ہزار 357 افراد شہید اور 59 ہزار 410 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی الاقصٰی ہسپتال کے اطراف میں بمباری 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں مزید 249 فلسیطینی شہید ہوگئے، حماس کی جوابی کارروائی میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق رفح میں اسرائیلی حملے میں تقریباً 5 افراد شہید ہوئے، تازہ ترین حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب اسرائیل نے وسطی اور جنوبی غزہ میں فضائی اور زمینی بمباری میں تیزی کردی ہے۔

اس کےعلاوہ رفح کے قریب اسرائیلی حملے میں تقریباً 4 بچے شہید ہو گئے۔

غزہ کے طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے الاقصی ہسپتال کے قریب میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں تقریباً 40 افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور انسانی امداد میں تیزی لانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ مصر نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک نئی ڈیل تجویز کرنے کے لیے حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد سے رابطہ کیا ہے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 23 ہزار 357 افراد شہید اور 59 ہزار 410 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کے حملے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے۔

چین اور مالدیپ کا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق، 20 نئے معاہدوں پر دستخط

غزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر کی اسرائیل کو نئی پیشکش

ایران کو حوثیوں کو امداد کی فراہمی کا سلسلہ روکنا ہو گا، انٹونی بلنکن