پاکستان

9 مئی کیس: اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے اسد عمر، علیمہ خان، عظمی خان، زین قریشی سمیت دیگر کی جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں اسد عمر اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع کردی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمی خان اور زین قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور زین قریشی عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں دس فروری تک توسیع کردی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا قذافی اسٹیڈیم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے 8 سینٹرز قائم کرنے کا اعلان

بنگلا دیش عام انتخابات: شکیب الحسن کی مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

غزہ: الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، مزید 249 فلسطینی شہید