دنیا

غزہ: خان یونس میں اسرائیلی فورسز کا حملہ، 22 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فورسز نے نصیرت، ال بوریہ اور المغازی پناہ گزین کیمپ کا گھیراؤ شروع کردیا، قابض فورسز کے اس اقدام سے الاقصیٰ شہدا ہسپتال کو خطرات لاحق ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، خان یونس میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 22 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی فورسز نے نصیرت، ال بوریہ اور المغازی پناہ گزین کیمپ کا گھیراؤ شروع کردیا ہے، قابض فورسز کے اس اقدام سے الاقصیٰ شہدا ہسپتال کو خطرات لاحق ہوگئے۔

غزہ میں کئی کلومیٹر دور تک عمارتیں اسرائیلی بمباری کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔

3 ماہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 22 ہزار 722 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 58 ہزار 167 زخمی ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطینیوں کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم نے کہا ہے کہ موجودہ امداد سے غزہ میں غذائی قلت کے شکار صرف 25 فیصد بچوں کی مدد ہوسکی ہے۔

مسلم لیگ (ن) 15 جنوری کو انتخابی منشور پیش کرے گی

ایک بار پھر ہانیہ عامر کے تعلقات کی خبریں وائرل

بنگلہ دیش میں الیکشن سے قبل پرتشدد واقعات، ٹرین اور پولنگ بوتھ نذر آتش