سائنس و ٹیکنالوجی

ایڈٹ میسیج کے بعد واٹس ایپ ایک اور فیچر پر کام کرنے میں مصروف

واٹس ایپ ماہرین کم از کم نصف درجن کے قریب فیچرز پر کام کرنے میں مصروف ہیں،جنہیں رواں برس کے اختتام سے قبل تک متعارف کرادیاجائے گا۔

دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ اس وقت میسیج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر سمیت دیگر کئی فیچرز پر کام کرنے میں مصروف ہے، تاہم اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ایپ کے انجنیئرز ایک اور فیچر کو بھی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایسے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جس سے غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا جا سکے گا۔

جی ہاں، ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے انجنیئرز ’انڈو میسیج‘ فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا جائے گا۔

’انڈو میسیج‘ کے فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین اکتوبر 2021 سے کام میں مصروف تھے، تاہم درمیان میں ایپلی کیشن پر دیگر اہم فیچرز متعارف کرانے کی وجہ سے اس پر کام روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اب تک کا سب سے اہم فیچر متعارف کرانے کو تیار

اب دوبارہ ماہرین نے مذکورہ فیچر پر کام کو تیز کردیا ہے اور اس سے قبل گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ انتظامیہ اب تک کے سب سے بڑے فیچر یعنی ’میسیج ایڈٹ‘ کے فیچر کو بھی تیار کرنے میں مصروف ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ بھیجے گئے میسیج کو وہ ایڈٹ کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ بھی واٹس ایپ ماہرین کم از کم نصف درجن کے قریب دوسرے کئی فیچرز پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جنہیں رواں برس کے اختتام سے قبل تک متعارف کرادیا جائے گا۔

اس وقت واٹس ایپ کے ماہرین نہ صرف اینڈرائڈ بلکہ ڈیسک ٹاپ ورژنز کے مختلف فیچرز متعارف کرانے پر بھی کام کر رہے ہیں، علاوہ ازیں واٹس ایپ بزنس اور پریمیم کے فیچرز کو بھی بڑھانے پر کام جاری ہے۔

انتظار ختم، واٹس ایپ کا میسیج ’ری ایکشن‘ فیچر متعارف

واٹس ایپ میں جی میل سے زیادہ بڑی فائل ٹرانسفر کرنا ممکن

اب واٹس ایپ گروپ میں زیادہ ارکان کو شامل کرنا ممکن