سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی وہ ٹِرک جو بڑا درد سر ختم کرنے میں مددگار

یہ ٹِرک اسپام میسج کی بھرمار کرنے والے افراد یا گروپس سے تنگ صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

آپ کے فون میں موجود لگ بھگ تمام ایپس کی جانب سے نوٹیفکیشنز بھیجنے کے لیے اجازت طلب کی جاتی ہے۔

مگر واٹس ایپ وہ سروس ہے جس کے نوٹیفکیشنز سب سے زیادہ موصول ہوسکتے ہیں کیونکہ ہر میسج پر ایپ کی جانب سے آپ کو الرٹ کیا جاتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ کسی انفرادی یا گروپ چیٹ کی جانب سے میسج بھیجا گیا ہے۔

ویسے تو آپ فون کی سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز پریفرینس کے ذریعے بھی نوٹیفکیشنز الرٹس کو بندک رسکتے ہیں مگر ایسا تمام چیٹس کے لیے ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے کچھ عرصے پہلے چیٹ میوٹ کرنے کا فیچر بہتر کرکے پیش کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے واٹس ایپ کی جانب سے کسی گروپ یا کانٹیکٹ کے مسلسل نوٹیفکیشن سے پریشان صارفین کو میوٹ کے 3 آپشنز دیئے جاتے تھے ، جن کی مدد سے نوٹیفکیشن کو 8 گھنٹے، ایک ہفتے یا ایک سال کے لیے میوٹ کیا جاسکتا تھا۔

مگر اب کسی بھی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرنا ممکن ہے کیونکہ ایک سال کے آپشن کو آل ویز سے بدل دیا گیا ہے۔

اگر آپ کو بھی واٹس ایپ الرٹس پریشان کرتے ہیں تو مخصوص وقت کے لیے زیادہ متحرک چیٹس کے نوٹیفکیشن میوٹ کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ اوپن کرکے اس گروپ چیٹ کو اوپن کریں جس کو میوٹ کرنا چاہتے ہیں اور وہاں گروپ سبجیکٹ پر کلک کریں۔

یا واٹس ایپ اوپن کرکے گروپ کے نام کچھ وقت تک دبا کر رکھ رکھیں اور پھر میوٹ آئیکون پر کلک کردیں۔

ایسا کرنے کے بعد 8 گھنٹے، ایک ہفتے یا آل ویز میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرکے نوٹیفکیشن کو میوٹ کیا جاسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن اوپن کرنے کے لیے اسی طریقہ کار پر عمل کریں اور بس۔

واٹس ایپ میں ایسا نیا اضافہ جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر جو صارفین کی بڑی مشکل ختم کردے گا

اب 5 مختلف ڈیوائسز میں واٹس ایپ کو بیک وقت استعمال کرنا ممکن