سائنس و ٹیکنالوجی

موٹرولا دنیا کے سب سے طاقتور کیمرے والا فون پیش کرنے کیلئے تیار

ڈیوائس کا مین کیمرا 194 میگا پکسل کے 1/1.5 انچ سنسر سے لیس ہوگا۔

موٹرولا دنیا کے سب سے طاقتور کیمرے سے لیس فلیگ شپ فون کو متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

اسمارٹ فونز کی لیکس کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے موٹرولا کے نئے فلیگ شپ فرنٹیئر فون کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں۔

انہوں نے فون کی تصویر کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ ڈیوائس کا مین کیمرا 194 میگا پکسل کے 1/1.5 انچ سنسر سے لیس ہوگا۔

سابقہ لیکس میں عندیہ دیا گیا تھا کہ فون میں سام سنگ کا 200 پکسل آئی ایس او سیل ایچ پی 1 سنسر استعمال کیا جائے گا مگر نئی لیک سے محسوس ہوتا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔

فون میں مزید 2 کیمرے بھی موجود ہوں گے جن میں سے ایک 50 میگا کسل الٹرا وائیڈ اور دوسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہوگا۔

اس سے ہٹ کر موٹرولا فرنٹیئر میں 6.7 انچ کا پی او ایل ای ڈی ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن ون پلس پراسیسر موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 125 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ فراہم کرے گی۔

ابھی کمپنی نے اسے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا مگر لیکس کے مطابق یہ جولائی 2022 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یعنی ابھی کئی ماہ باقی ہیں تو اس کے حوالے سے مزید لیکس اور افواہیں ابھی سامنے آئیں گی۔

انڈر ڈسپلے کیمرے اور 135 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس فون ریڈمیجک 7 پرو

ون پلس کا سستا ترین 5 جی فون نورڈ سی ای 2

اوپو کے نئے فلیگ شپ فونز کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی