سائنس و ٹیکنالوجی

جی میل ایپ میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ

گوگل کی جانب سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور اب اس میں ایک اہم ترین فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد جی میل موبائل ایپ میں ڈائریکٹ کالنگ (وائس اور ویڈیو کالنگ) کی سہولت کا اضافہ ہوجائے گا۔

جی میل میں ڈائریکٹ کالنگ کے اس فیچر کے لیے گوگل میٹ کا سہارا لیا جائے گا اور صارفین اپنے کانٹیکٹس سے ون آن ون رابطہ کرسکیں گے۔

اور ہاں گوگل میٹ اپ کو بتدریج اس کالنگ فیچر کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بناکر اسے مفت کردیا گیا تھا تاکہ اسے ہر طرح کی سرگرمیوں کا ہب بنایا جاسکے۔

گوگل کی جانب سے اسپیسز کے نام سے رومز چیٹ چینلز کا وعدہ بھی کیا گیا ہے جو ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فیچرز سے لیس ہوں گے۔

یعنی صارفین آسانی سے ای میل، چیٹس، اسپیسز اور میٹ کے درمیان نیوی گیشن کرسکیں گے جبکہ ایڈمن اور سیکیورٹی ٹولز کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

کارباری اداروں کے لیے یہ نئی تبدیلیاں تو 8 ستمبر سے دستیاب ہوں گی مگر تمام صارفین کے لیے یہ اپ ڈیٹس آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوں گی۔

گوگل کا اپنے پیڈ ٹولز جی میل کے ذریعے مفت فراہم کرنے کا اعلان

گوگل میٹ ویڈیو کانفرنس سروس اب جی میل موبائل ایپ کا حصہ بن گئی

جی میل میں گوگل کی اہم ترین سروس کو ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ جانیں