سائنس و ٹیکنالوجی

رئیل می کی جی ٹی ماسٹر ایڈیشن سیریز عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش

دونوں فونز کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے موجود ہیں جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہیں۔

رئیل می نے جولائی میں اپنے فلیگ شپ فون جی ٹی 5 جی کی ماسٹر ایڈیشن سیریز کو چین میں متعارف کرایا تھا جو زیادہ پریمیئم ڈیزائن سے لیس اور کافی حد تک مختلف فونز ہیں۔

اب رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن کے 2 فونز کو عالمی سطح پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

جاپانی انڈسٹریل ڈیزائنر ناوٹو فوکاساوا نے ماسٹر ایڈیشن کے 2 فونز کو ڈیزائن کیا جن کو رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن اور جی ٹی ماسٹر ایکسپلورر ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔

جی ٹی ماسٹر ایکسپلورر ایڈیشن میں 6.55 انچ کا سپر امولیڈ خم ایجز والا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

جی ٹی ماسٹر ایڈیشن میں 6.43 انچ کا فلیٹ سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

دونوں فونز کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے موجود ہیں جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہیں۔

البتہ بیک پر ایکسپلوررایڈیشن کا کیمرا سیٹ اپ کچھ مختلف ہے۔

اس فون میں سونی کا 50 میگا پکسل آئی ایم ایکس 766 سنسر مین کیمرے کا کام کررہا ہے جس کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

ماسٹر ایڈیشن میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

رئیل می ماسٹر ایڈیشن میں اسنیپ ڈراگون 778 جی جبکہ ایکسپلورر ایڈیشن میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے۔

دونوں میں 8 سے 12 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح ایکسپلورر ایڈیشن میں 4500 ایم اے ایچ جبکہ ماسٹر ایڈیشن میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور دونوں میں 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

جی ٹی ماسٹر کی قیمت 349 یورو (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

جی ٹی ایکسپلورر کی قیمت 499 ڈالرز (82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

سام سنگ نے خاموشی سے ایک اور 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

دنیا کا پہلا 48 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

پہلے سے بڑی بیٹری کے ساتھ گوگل کا سستا ترین اسمارٹ فون پکسل 5 اے