اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے فیچر پر کام کچھ ماہ سے جاری ہے۔
مگر کمپنی کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ پر بھی کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سے چیٹ ہسٹری کو دوسرے فون نمبر پر بھی منتقل کیا جاسکے گا۔
اس فیچر کی آزمائش اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس پر بھی کی جارہی ہے۔
واٹس ایپ چیٹ ہسٹری اس وقت گوگل ڈرائیو (اینڈرائیڈ) اور آئی کلاؤڈ (آئی فون) میں محفوظ ہوتی ہے، مگر یہ بیک اپ محدود ہے کیونکہ صارفین کو کسی نئے فون کا استعمال کرنے پر ایک پلیٹ فارم اور فون نمبر تک محدود رہنا پڑتا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنے کے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے وہ صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا کیونکہ وہ مختلف ڈیوائسز اور پلیٹ فارم کو بھی استعمال کرسکیں گے۔
چیٹ ہسٹری کو ایک سے دوسرے فون میں منتقل کرنا واٹس ایپ کے چیٹ مائیگریشن ٹول کا حصہ ہے۔
تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ جلد ایسا ہوگا۔
یہ فیچر ایسے افراد کے لیے مددگار ہوگا جن کے پاس 2 فونز ہیں یا وہ اپنا فون نمبر بدلنا چاہتے ہیں۔
یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ چیٹ مائیگریشن فیچر کا طریقہ کار کیا ہوگا تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس کے تحت صارفین کو آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کا کہا جائے گا، جس کے بعد چیٹ ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکے گی۔