سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کے لیے وہ تبدیلی جس کا وہ عرصے سے مطالبہ کررہے تھے

بہت جلد لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

بیشتر موبائل سسٹم پر مبنی میسجنگ پلیٹ فارمز جیسے سگنل، ٹیلیگرام اور فیس بک میسنجر فونز کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر یا ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز میں بھی استعمال کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کا بھی ویب ورژن ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے دستیاب ہے مگر اسے موبائل ڈیوائس سے کنیکٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یعنی موبائئل پاس نہ ہو تو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال نہیں کیا جاسکتا، مگر دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں بہت جلد بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بہت جلد لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

واٹس ایپ کے بیٹا انٹرفیس کے نئے بیٹا ٹیسٹ میں ایکٹیو موبائل ڈیوائس کی ضرورت کو ختم کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ ویب کے نئے بیٹا ورژن میں لاگ ان ہونے پر صارفین کا خیرمقدم ایک پیغام کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

اس پیغام میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اب انہیں واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ، ویب ایپ یا پورٹل کو استعمال کرنے کے لیے فون سے منسلک کرنے کی ضرورت نہیں۔

تاہم صارفین کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ اس فیچر ایک وقت میں صرف 4 ڈیوائسز میں ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے عرصے سے کیا جارہا ہے جو دیگر مقبول میسجنگ ایپس جیسے ٹیلیگرام، اسکائپ، سگنل اور فیس بک میسنجر میں دستیاب ہے۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے یہ نیا فیچر تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا مگر امکان ہے کہ جلد اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس طرح بیٹری ختم ہونے یا فون خراب ہونے پر بھی صارفین کمپیوٹر یا ڈیسک ٹاپ کے ذریعے اپنے دوستوں سے واٹس ایپ میں رابطے میں رہ سکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ بغیر فون کے ڈیسک ٹاپ ایپ یا ورژن میں صارف اپنے اکاؤنٹ پر کس طرح لاگ ان ہوسکے گا۔

15 مئی تک واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول نہ کرنے پر کیا ہوگا؟

واٹس ایپ میں بظاہر چھوٹا مگر کارآمد فیچر متعارف

فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کو اکٹھا کرنے میں مزید پیشرفت