واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی قبول کریں یا اپنے اکاؤنٹ سے محروم ہوجائیں
واٹس ایپ نے اپلیکشن کے استعمال کے لیے ضوابط اور پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے نوٹیفکیشنز بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
واٹس ایپ میں 5 جنوری سے بہت بڑی تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا حصہ نہ بننے والے افراد کے لیے اس ایپلیکشن تک رسائی بلاک کردی جائے گی۔
واٹس ایپ نے ایپلیکشن کے استعمال کے لیے شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے ایپ کے اندر نوٹیفکیشنز بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
واٹس ایپ کے نئے ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کا نفاذ 8 فروری 2021 سے ہوگا اور صارفین کو انہیں لازمی قبول کرنا ہوگا، دوسری صورت میں ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے۔
کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ واٹس ایپ اپنے شرائط و ضوابط اور پرائیوسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کررہی ہے۔