سائنس و ٹیکنالوجی

شیاؤمی کا نیا اسمارٹ فون می نوٹ 10 لائٹ متعارف

اس میں 6.47 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر موجود ہے۔

شیاؤمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون می نوٹ 10 لائٹ متعارف کرادیا ہے، جو کہ فروری میں متعارف کرائے گئے نوٹ 10 کا سستا ورژن ہے۔

یہ فون ڈیزائن کے لحاظ سے می نوٹ 10 سے ملتا جلتا ہے۔

اس میں 6.47 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر موجود ہے۔

6 جی بی ریم، 64 سے 128 جی بی اسٹوریج اور 5260 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے اور نوٹ 10 کے 108 میگا پکسل کیمرے کی جگہ اس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر موجود ہے یعنی اس میں ٹیلی فوٹو کیمرا نہیں دیا گیا جو می نوٹ 10 اور نوٹ 10 پرو میں موجود تھا۔

اس کے فرنت پر 16 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے، جبکہ ڈوئل سم سپورٹ اور ہیڈفون جیک کو بھی رکھا گیا ہے۔

اس کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 349 یورو (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 399 یورو (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ فون مئی کے وسط میں مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

’آپ کا اسٹیشن آگیا، اتر جائیں‘

کیا واقعی امریکی خاتون کورونا کو چین لے کر گئی تھیں؟

کیا واقعی امریکی خاتون کورونا کو چین لے کر گئی تھیں؟