سائنس و ٹیکنالوجی

شیاؤمی کے 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس 2 فلیگ شپ فونز پیش

دونوں فونز میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی، وائی فائی 6اور بلیوٹوتھ 5 سپورٹ دی گئی ہے۔
Welcome

شیاﺅمی نے اپنے نئے فلیگ شپ فونز می 10 اور می 10 پرو متعارف کرادیئے ہیں۔

چین میں کورونا وائرس کے باعث ایک آن لائن ایونٹ میں ان فونز کا اعلان کیا گیا۔

دونوں فونز میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی، وائی فائی سکس اور بلیوٹوتھ 5 سپورٹ دی گئی ہے۔

می 10

اس فون میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا ہے جو کہ ایچ ڈی آر 10 پلس سرٹیفائیڈ ہے۔

اس فون کے دونوں سائیڈ میں ایمبینٹ سنسرز موجود ہیں جو فون کو رات میں چہل قدمی کے دوران فل برائٹنس کو کام نہیں کرنے دیتے۔

اس میں 8 سے 12 جی بی ریم، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج اور 4780 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے اور مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے، جو 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے یعنی سام سنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا کی ٹکر کا۔

اس کے علاوہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا، 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ کیمرا سسٹم 10 ایکس ہائبرڈ زوم اور 50 ایکس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

می 10 پرو

اس میں بھی 6.67 انچ امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ 180 ہرٹز ٹچ ریفریش ریٹ بھی موجود ہے جو گیمنگ اور اسکرولنگ کا عمل ہموار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کوالکوم اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر، 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی سے 512 جی بی اسٹوریج اس میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 50 واٹس فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔

اس میں بھی بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 108 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا، 12 میگا پکسل پورٹریٹ لینس اور 20 میگا پکسل الٹراوائیڈ شامل ہیں۔

یہ کیمرا سسٹم بھی 8 کے ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ 10 ایکس ہائبرڈ زوم اور 50 ایکس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

می 10کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 3999 چینی یوآن (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4299 یوآن (95 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4699 یوآن (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس کے مقابلے میں می 10 پرو کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 4999 یوآن (ایک لاکھ 10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 5499 یوآن (ایک لاکھ 21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5999 یوآن (ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

درحقیقت یہ فون سام سنگ کے 108 میگا پکسل کیمرا فون گلیکسی ایس 20 الٹرا سے لگ بھگ 50 سے 60 فیصد کم ہے۔

یہ فون پہلے چین اور آئندہ چند ہفتوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

’اگر پی ایس ایل میں یہ ایک کام ہوجائے تو ملک کی اکثریت کو فائدہ ہوگا‘

وسیم اکرم اہلیہ کے ساتھ فلمی پردے پر رومانس کرنے کو تیار؟

کورونا وائرس کی ابتدائی انتباہی علامات کی شناخت ہوگئی