سونی کا نیا فلیگ شپ فون ایکسپیریا 5
فون میں وہ آئی آٹو فوکس ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو اس کے الفا کیمروں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔
سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ایکسپیریا 5 متعارف کرا دیا ہے اور ایک بار پھر کامپیکٹ ڈیوائسز کے میدان میں واپسی کی ہے۔
جرمنی میں جاری آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اس فون کو متعارف کرایا گیا۔
6.1 انچ کے اوایل ای ڈی ڈسپلے والے اس فون میں 2560x1080 ریزولوشن دیا گیا ہے جو کہ ایچ ڈی آر کو سپورٹ کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فون ڈولبی ایٹموس کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ ایکسپیریا 1 کی طرح اس میں 21:9 اسکرین ایسیپٹ ریشو دیا گیا ہے جبکہ چوڑائی محض 68 ملی میٹر ہے۔
اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل سنسر اور ایف 1.6 آپرچر سے لیس ہے جبکہ ٹیلی اسکوپک لینس اور وائیڈ اینگل لینس بھی دیئے گئے ہیں۔