مہنگائی کی شرح 9.11 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد: ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور اشیائے خورو نوش کی قیمتوں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح مئی کے مہینے میں 8.82 فیصد سے بڑھ کر 9.11 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی اشیا گوبھی، پیاز ، آلو اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ابتدائی معاہدے کے بعد ایک نئی بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلے مئی میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی تا مئی کے عرصے کے دوران مہنگائی کی شرح 7.19 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: مہنگائی 5 سال کی بلند ترین شرح 9.4 فیصد تک پہنچ گئی
پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مہینے میں ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) میں 1.43 فیصد اور سینسیٹو پرائس انڈیکس (ایس پی آئی) میں 0.78 فیصد اضافہ ہوا۔