سام سنگ کی یہ نئی ٹیکنالوجی دنگ کردے گی
سام سنگ کو عموماً اسمارٹ فونز، ٹیلیویژن، واشنگ مشین، فریج اور ائیرکنڈیشنر کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
سام سنگ کو عموماً اسمارٹ فونز، ٹیلیویژن، واشنگ مشین، فریج اور ائیرکنڈیشنر وغیرہ کے لیے جانا جاتا ہے مگر یہ جنوبی کورین کمپنی ایک بالکل نئی طرز کی ڈیوائس کو سامنے لے آئی ہے۔
ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران سام سنگ کی جانب سے روبوٹس متعارف کرائے گئے۔
مجموعی طور پر 4 روبوٹس متعارف کرائے گئے تھے جن میں سے ایک سب کو بہت زیادہ پسند آیا جس کا نام بوٹ ائیر رکھا گیا تھا۔
یہ روبوٹ دیکھنے میں تو کسی کچرے کے ڈبے جیسا ہے مگر اس کا مقصد گھر کی ہوا کو شفاف یا صاف کرنا ہے۔
یہ روبوٹ خودکار طور پر گھر کے مختلف کمروں میں جاکر وہاں کی ہوا صاف کرے گا، جیسے کچن میں کچھ جل گیا ہے تو وہ اس کی بو کو دور کرے گا۔