کاغذ کی طرح مڑنے والا ٹی وی
جنوبی کورین کمپنی نے 2016 میں کانسیپٹ ڈیزائن کو پیش کیا تھا اور اب اسے عام فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
کیا آپ ایسی ٹی وی اسکرینز خریدنا پسند کریں گے جنھیں اخبار کی طرح موڑ کر کسی بیگ بلکہ تہہ کرکے جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جاسکے ؟ اگر ہاں تو ایل جی کی رول ایبل او ایل ای ڈی اسکرین کسی حد تک اس کا جواب ہے۔
درحقیقت جنوبی کورین کمپنی نے 2016 میں اس کے کانسیپٹ ڈیزائن کو پیش کیا تھا اور 2019 میں اب اسے عام لوگوں کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس نمائش کے دوران ایل جی نے اس کے کمرشل بنیادوں پر تیار ہونے والے 4کے او ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرایا جسے سگنیچر او ایل ای ڈی ٹی وی آر کا نام دیا گیا ہے۔
رواں سال موسم بہار میں اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جو کہ ڈیزائن کے لحاظ سے پروٹوٹائپ ماڈل سے ملتا جلتا ہے مگر ایل جی نے اس میں بیس اسٹیشن اور ایک سو واٹ ڈولبی ایٹموس اسپیکر کا اضافہ کردیا ہے۔