آپ کے بچے ڈیجیٹل میڈیا پر کیا دیکھ رہے ہیں؟
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اپنے بچے کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے کب سے کام کرنا شروع کیا جائے تو دیر مت کیجیے یہی اچھا وقت ہے۔
بچوں اور والدین کے سروے سے پتا چلا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو انٹرنیٹ اوسطاً 3 برس کی عمر میں استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ مزید برآں، جتنا والدین سمجھتے ہیں بچے اس سے دگنا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
والدین کی جانب سے فونز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز کے لیے کنٹرولنگ ایپس کے باوجود چھوٹے بچے ہر دن اوسطاً 2 گھنٹے اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں اور اس دوران، بچے اپنی عمر اور فونز پر گزارے جانے والے وقت کے حساب سے والدین کی جانب سے انسٹال کنٹرول ایپس کا توڑ نکال لیتے ہیں اور ڈیوائسز کے ذریعے خود کو نقصان پہنچانے والی ویڈیوز، فحش مواد، کلینیکل مسائل جیسے کھانے کی عادات میں مسائل اور دیگر مسائل کی نوبت تک پہنچ جاتے ہیں اور ایسی کئی چیزوں تک بھی جو خود ان کے نزدیک دشواری کا باعث بنتی ہیں۔
وہ اکثر اپنی ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں جو دیگر افراد تک پہنچتی ہے اور ان کے لیے بلینگ یا (ہراساں) کیے جانے کی وجہ بنتی ہے۔