راجن پور: نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک انتقال کرگئے
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے شریک چیرمین نصراللہ دریشک کے بھانجے اور نو منتخب ایم پی اے ملتان کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
راجن پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک انتقال کر گئے۔
طارق دریشک برین ھمبریج کے باعث ملتان ہسپتال میں زیر علاج تھے اور حال ہی میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 296 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ طارق دریشک جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے شریک چیئرمین نصر اللہ دریشک کے بھانجے تھے۔
طارق دریشک 5 دن سے ملتان سٹی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور برین ھمبریج کے باعث ڈاكٹرز نے طارق دریشک كو وینٹیلٹر پر ركھا ہوا تھا۔
مرحوم کی نماز جنازہ نواحی علاقہ آسنی میں شام 7 بجے ادا کی جائے گئی۔
ان کے لواحقین میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔