’وزیراعظم کراچی سے‘ تحریک انصاف کا وعدہ کیا ہوا؟
عمران خان نے قومی اسمبلی کی بنوں کی نشست برقرار رکھتے ہوئے کراچی سمیت چاروں نشستیں چھوڑنے کا اعلان کیا ہے
کراچی سے تین بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے انتخابات میں حصہ لیا، جس کی بنیاد پر یہ بات ہر زبان زد عام تھی کہ اگلا وزیراعظم کراچی سے ہی ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے 243 سے انتخابات میں حصہ لیا اور 91 ہزار 3 سو58 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، ان کے مد مقابل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار رضا علی عابدی تھے جنہوں نے 24 ہزار 82 ووٹ حاصل کیے۔