انتخابات کے دن سندھ میں منفرد ریکارڈ قائم
اس بار جہاں جنرل سیٹ پر پہلی بار زیادہ خواتین نے انتخاب لڑ کر تاریخ رقم کی،وہیں سندھ کے عوام نے بھی کئی روایات قائم کیں۔
25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے دوران جہاں نئے امیدواروں نے تجربہ کار اور طاقتور سیاستدانوں کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔
وہیں اس بار 11 ویں عام انتخابات میں کئی منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوئے۔
تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ خواتین نے جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا، جبکہ پہلی بار ہی 10 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہوئے۔
اسی طرح سندھ میں عام انتخابات کے دوران نئی تاریخ رقم ہوئی اور صوبے کے پسماندہ ترین علاقے تھر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 222 سے پہلی بار ایک غیر مسلم امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہوا۔