موبائل سے بھی مہنگی کیسنگ لینا پسند کریں گے؟
کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، تاہم کچھ شوق ایسے بھی ہوتے ہیں، جنہیں پورا کرنے سے پہلے بھی بڑے بڑے شوقین لوگ سوچ میں ڈوب جاتے ہیں۔
اگر بات موبائل فونز کی کی جائے تو بہت سارے لوگ دنیا کے مہنگے ترین موبائل فون خریدتے وقت ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچتے۔
تاہم جب بات موبائل کے بجائے اس سے کہیں زیادہ مہنگی کیسنگ کی ہو، تو بہت سارے لوگ سوچ میں ضرور پڑ جاتے ہوں گے۔
ویسے تو عام طور پر لاکھوں روپے کے موبائل فون کی کیسنگ ایک سے تین ہزار روپے کے درمیان دستیاب ہوتی ہے، تاہم اب سنگاپور کی ایک کمپنی نے دنیا کی مہنگی ترین کیسنگ بھی متعارف کرادیں۔
اور حیران کن بات یہ ہے کہ وہ کیسنگ اتنی مہنگی ہیں کہ اس کی قیمت کے آگے ایپل کا سب سے مہنگا ترین آئی فون ایکس بھی سستا ہے۔
جی ہاں، سنگاپور کی کمپنی گرے نے ایپل کے ایک لاکھ 5 ہزار روپے کے موبائل آئی فون ایکس کے لیے لگ بھگ ایک لاکھ 35 ہزار روپے کی کیسنگ متعارف کرادی۔