ہونڈا کی حیران کن موٹرسائیکل
یہ موٹرسائیکل خود کو ہر حال میں سیدھا کھڑا رکھتی ہے چاہے اس پر کوئی شخص سوار نہ بھی ہو۔
کسی موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں سیدھا رکھنا بہت آسان ہوتا ہے مگر جب آپ اسے کسی جگہ روکتے یا ہلکا کرتے ہیں تو اس کا توازن برقرار رکھنا چلانے والے کا کام ہوتا ہے جو مشکل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
تو اس کا حل معروف کمپنی ہونڈا نے اپنی نئی موٹرسائیکل کی شکل میں پیش کیا ہے جو اپنا توازن خود برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ہونڈا نے اس مقصد کے لیے نئی رائیڈنگ اسسٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو موٹرسائیکل کو روکنے پر بھی اپنی جگہ کھڑی رکھنے میں مدد دیتی ہے یعنی اسٹینڈ کی ضرورت ہی نہیں۔
آسان الفاظ میں یہ موٹرسائیکل خود کو ہر حال میں سیدھا کھڑا رکھتی ہے چاہے اس پر کوئی شخص سوار نہ بھی ہو۔