دنیا

ہندوستان میں ٹرین حادثہ، دس افراد ہلاک

ہندوستان کے مغرب میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک، 57 زخمی ہو گئے۔

نئی دہلی: ہندستان کے مغرب میں اتوار کو ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے۔

پولیس افسر انکش شندے نے بتایا کہ ممبئی سے ایک سو دس کلو میٹر جنوب میں روہا اسٹیشن کے قریب انجن اور چار بوگیاں پٹری سے اتر گی۔

امدادی کارکنوں نے اندر پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے کے لیئے کوچز کو کھولنے کے لیئے گیس کٹر کا استعمال کیا۔

شندے نے کہا کہ بوگیوں کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے کے لیئے بڑی کرینیں منگوائیں گی ہیں۔

ریلوے ترجمان انیل کمار سکسینہ نے کہا کہ پٹری سے اتر جانے والی دو کوچز ٹریک کی ایک جانب لڑھکی ہے۔

شندے نے کہا کہ 57 زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی۔

حادثے کے بعد علاقے میں ٹرین کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے جبکہ ریلوے ٹریک کی مرمت جاری ہے۔

ریلوے حادثات ہندوستان میں عام ہیں جہاں دنیا کا سب سے بڑا ٹرین نیٹ ورک ہے اور روزانہ دو کروڑ مسافر سفر کرتے ہیں۔

زیادہ تر حادثات خراب مرمت اور انسانی غلطی کے باعث رونما ہوتے ہیں۔