پاکستان

ملالہ کا دورۂ شام

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے لیے نہ کھانے پینے کا کوئی انتظام ہے اور نہ ہی بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جارہی ہے۔

پاکستانی نوجوان سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی، جنھیں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے مہم چلانے پر طالبان نے سر میں گولی مار دی تھی، اردن کے شہر مفراق میں واقع شامی پناہ گزین کیمپ پہنچیں۔

ملالہ کی وہاں سولہ سالہ شامی پناہ گزین مازون رکان سے ملاقات ہوئی، ملالہ نے اپنے والد ضیاء الدین یوس فزئی اور اقوام متحدہ کے رضاکاروں کے ہمراہ کیمپ کے متعدد مقامات کا دورہ کیا اور پناہ گزینوں سے مل کر ان کی مشکلات کا احوال جانا۔