قندھار: پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کا حملہ
حکام کے مطابق پولیس کے ساتھ رات بھر جاری رہنے والی جوابی کارروائی میں ایک آفیسر بھی ہلاک ہوا۔
قندھار: ایک افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے ہلمند میں گزشتہ رات طالبان کے تین پولیس چیک پوسٹوں پر کیے جانے والے حملوں میں پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک آفیسر ہلاک ہوگیا۔
افغانستان کے ضلع مرجہ کے پولیس آفیسر زمیریا زراک کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر ہونے والے حملوں کے بعد طالبان باغیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم 13 باغی ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے طالبان شدت پسندوں کی جانب سے ملک میں فورسز کے حملوں میں اس وقت تیزی آئی ہے جب اسی سال ناصرف یہاں صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں بلکہ غیر ملکی فوج بھی ملک سے انخلا کرجائے گی، جبکہ طالبان باغی ان انتخابات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
افغانستان کے تین لاکھ پچاس ہزار سیکیورٹی اہلکار اور فوجی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں جنہیں ہر مہینے مختلف کارروائیوں میں سو کے قریب ہلاکتوں سامنا ہے۔